صدر ٹرمپ کی ایران، چین اور ونزوئیلا کے خلاف ہرزہ سرائی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس شروع ہوگیا ہے جس کی افتتاحی تقریب میں امریکی صدر ٹرمپ نے ایران چین اور ونزوئیلا کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہے۔
دنیا کے مختلف ملکوں کے سربراہوں اور اعلی حکام کی شرکت سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس نیویارک میں شروع ہوگیا ہے ۔
ٹرمپ نے چین کے ساتھ تجارتی جنگ کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ہم چین کے ساتھ کشیدگی نہیں چاہتے لیکن اپنے قومی مفادات سے کسی بھی قیمت پر پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ انہوں نے چین کی تجارتی پالیسیوں کو ہدف تنقید بنایا ۔
ٹرمپ نے ایران کے بارے میں اپنے بے بنیاد دعوؤں کی تکرار کرتے ہوئے ایران کو امن و صلح کے لئے خطرہ قراردیا اور یمن کے نہتے عوام پر امریکا کے خطرناک ہتھیاروں سے سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کا ذکرکئے بغیر کہا کہ ایران ، یمن اور شام میں جنگ کو ہوا دے رہا ہے ۔
ٹرمپ نے ایران کو امن و صلح کے لئے خطرہ اور دہشت گردی کا حامی ایک ایسے وقت قرار دیا ہے جب خلیج فارس کے علاقے سمیت دنیا کے مختلف علاقوں میں جتنے بھی بحران ہیں ان میں امریکہ براہ راست یا بالواسطہ شریک ہے اور دہشت گردی کی حمایت کے تعلق سے ایران کے خلاف ان کا بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب انہوں نے انتخابی مہم کے دوران خود اعتراف کیا تھا کہ دہشت گرد گروہ داعش کو امریکہ نے ہی بنایا ہے ۔