صدر ٹرمپ نے امریکی سلامتی کو کمزور کیا ہے۔ ننسی پیلوسی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی ایوان نمائندگان کی سربراہ نے کہا ہے کہ حکومت یوکرین سے صدر ٹرمپ کی درخواست قومی سلامتی کو کمزوری اور صدارتی حلف نامے کی خلاف ورزی ہے۔
ننسی پیلوسی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے مواخذے کے حوالے سے جاری تحقیقات کے دوران رشوت ستانی کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلے گواہ نے اس بات کی تائید کی ہے کہ ٹرمپ نے اپنے سیاسی رقیب جو بائیڈن کے بیٹے کے خلاف تحقیقات انجام نہ دینے تک یوکرین فوجی امداد روک لینے کی بات کہی تھی۔
امریکی ایوان نمائندگان نے بدھ کے روز سے یوکرین گیٹ کے تحقیقات کے حوالے سے متعلقہ گواہوں کو ایوان میں طلب کیا تھا جن میں یوکرین میں امریکہ کے سفیر ولیم ٹیلر بھی شامل تھے۔ ولیم ٹیلر نے گواہی دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے لیے جو بائیڈن کے بیٹے کے خلاف تحقیقات یوکرین کے مستقبل سے زیادہ اہم تھیں۔
توقع کی جارہی ہے کہ ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک ایوان نمائندگان میں آسانی سے منظور ہوجائے گی جس پر ڈیموکریٹ کا کنٹرول ہے تاہم صدر کی برطرفی کا معاملہ کھٹائی میں پڑ جائے کیونکہ اس کے لیے سینٹ کی دوتہائی اکثریت لازمی ہے اور امریکی سینیٹ میں ری پبلکن کی اکثریت ہے۔