مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

’’صدی کی ڈیل‘‘ کے لئے سعودی فرمارواشاہ سلمان کی حمایت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی حکومت کی کابینہ نے بے شرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صدی کی ڈیل منصوبہ پیش کرنے پر امریکہ کی تعریف کی ہے۔

سعودی حکومت کی کابینہ نے شاہ سلمان کی صدارت میں ہونے والے اپنے ہفتہ وار اجلاس میں کہا ہے کہ امریکہ نے سینچری منصوبہ پیش کرکے ترقی اور بات چیت کے راستے پر قدم آگے بڑھایا ہے۔

سعودی حکومت کی کابینہ نے ساتھ ہی یہ بھی دعوی کیا کہ وہ بین الاقوامی اداروں میں ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ رہی ہے اور اس نے فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کی ہے ۔

سعودی کابینہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت آیا ہے جب سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے جدہ میں منعقدہ او آئی سی اجلاس میں امریکی اور اسرائیلی منصوبےصدی کی ڈیل کی مذمت کرنے سے گریز کیا اور صرف کلی گوئی پر ہی اکتفا کیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button