صدی کی ڈیل کے سامنے فلسطینی گروپوں کا اتحاد ضروری ہے۔ ظریف
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کے وزیر خارجہ نے صدی ڈیل کے مقابلے کے لئے فلسطینی گروپوں کے اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے فلسطین کی اسلامی جہاد تنظیم کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ کے ساتھ ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں علاقے اور فلسطین کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام نہاد صدی کی ڈیل کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
محمد جواد ظریف نے صیہونی قبضے کے خلاف فلسطینی عوام کے جائز اور قانونی جدو جہد کی حمایت کے لیے ایران کے موقف پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک کو امریکی- صیہونی شیطانی منصوبے کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں شرمناک امن منصوبے صدی کی ڈیل کی شدید مذمت کی ہے۔
محمد جواد ظریف نے منگل کے روز محمود عباس کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران امریکی حکومت کے ’’صدی کی ڈیل‘‘ معاہدے کی مذمت کرتے ہوئے مظلوم فلسطینی عوام کے حقوق اور ان کی جانب سے قدس کے دارالخلافہ کے تحت ایک خودمختار ملک قائم کرنے کی حمایت پر زور دیا۔
محمود عباس نے امریکی منصوبے کے خلاف فلسطین کا موقف اور اس سازش کی تباہی کے لئے ایک عالمی یکجہتی کی دستیابی پر سیاسی کاروائیوں کی وضاحت کی۔
انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ کو قومی اتحاد کے حصول کی کوششوں سے بھی آگاہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ جلد ایک وفد فلسطینی گروہوں کے ساتھ ایک نشست کے لئے غزہ پٹی روانہ ہوگا۔