پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے رہنما سید صغیر عابد رضوی انتقال کرگئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فعال شیعہ قومی شخصیت ، مرکزی رہنما آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی سید صغیر عابد رضوی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔مرحوم طویل عرصہ سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے۔ مرحوم ملت جعفریہ کو درپیش تمام مسائل و مشکلات میں ہمیشہ صف اول میں کھڑے ہوتے تھے۔

صدرمملکت عارف علوی کے گھر کے باہرجبری لاپتہ شیعہ عزاداروں کی بازیابی کیلئے ہونے والے تاریخی احتجاجی دھرنے میں بھی مرحوم صغیر عابد رضوی نے مرکزی کردار ادا کیا۔ مرحوم کو حکومتی ، سرکاری و ریاستی اداروں کے ساتھ مزاکرات میں ملکہ حاصل تھا۔ ان کی وفات سے شیعہ قومیات میں جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ مدتوں پر نا ہوسکے گا ۔

یہ خبر بھی پڑھیں غاصب و طبقاتی معاشی نظام نے انسانیت کو غربت کے اندھیروں میں دھکیل دیا، علامہ ساجد نقوی

مرحوم کے انتقال پر قومی مذہبی شخصیات سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ باقرعباس زیدی، شیعہ علماء کونسل کے قائدین علامہ ناظرعباس تقوی، علامہ اسداقبال زیدی ،جعفریہ الائنس کے رہنما علامہ رضی جعفرنقوی، شبر رضا و دیگر نے دلی افسوس اور رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی ہے ۔

مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہرین علامہ سید حسن ظفرنقوی کی زیر اقتداء امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی میں ادا کردی گئی جس میں نامور علمائے کرام، ذاکرین عظام، سیاسی وسماجی شخصیات اور مومنین نے بڑی تعداد میں شرکت کی بعد ازاں انہیں آہوں اور سسکیوں میں قبرستان وادی حسین ؑ میں سپرد خاک کردیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close