سهند اور زاگرس ڈسٹرائر جنگی جہاز جلد ہی پانی میں اتار دیئے جائیں گے، ایڈمیرل شہرام ایرانی
شیعہ نیوز: ایران کی بحریہ کے کمانڈر انچیف ایڈمیرل شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ سهند اور زاگرس ڈسٹرائر جنگی بحری جہاز تیاری کے آخری مرحلے میں ہیں اور جلد ہی سمندر میں اتار دیئے جائیں گے۔
ایڈمیرل شہرام ایرانی نے جمعہ – یکم نومبر کو ایک گفتگو میں کہا کہ ایرانی بحریہ کا سهند ڈسٹرائر جنگی جہازکی تیاری کے آخری مراحل بہت تیزی کے ساتھ طے ہورہے ہيں ۔
یہ بھی پڑھیں : ڈیموکریٹ غزہ میں نسل کشی میں شریک، ٹرمپ منتخب ہونے سے حالات مزید خراب ہوں گے، برنی سینڈرز
انھوں نے بتایا کہ یہ ڈسٹرائر جنگی بحری جہاز ایرانی بحریہ کے بیڑے میں شامل ہونے کے بعد پہلے بحری مشقوں میں حصہ لے گا اور اس کے بعد اس کو بحر ہند میں سیکورٹی مشن پر بھیجا جائے گا۔
ایڈمیرل شہرام ایرانی نے کہا کہ زاگرس ڈسٹرائر جنگی جہاز بھی عنقریب ایران کے جنگی بحری بیڑے میں شامل ہوجائے گا۔
انھوں نے بتایا کہ یہ جنگی بحری جہاز جدید ترین تقاضوں کے مطابق تیار کیا گیا ہے جو جنگی اور انٹیلیجنس آلات سے آراستہ ہے اور اس کے عرشے پر مستقل طور پر ایک ہیلی کاپٹر ہینگر بھی بنایا گیا۔
ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ اس ڈسٹرائر جنگی بحری جہاز کو سمندر میں اتارنے کے لئے ہم ہائی کمان کے فرمان کے منتطر ہیں۔