پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شہید سلمان حیدر کا چہلم 13 رمضان کو امام بارگاہ شہداءکربلا انچولی میں منعقد ہوگا

مجلس عزا سے خطاب علامہ شہنشاہ حسین نقوی کریں گے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاسبان عزاء کے رہنما شہید سلمان حیدر کے چہلم کا اجتماع15 اپریل 2022 بمطابق 13 رمضان کو امام بارگاہ شہداءکربلا انچولی میں منعقد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق شہید سلمان حیدر کے چہلم کی مجلس عزا 13 رمضان المبارک رات 8 بجے امام بارگاہ شہداء کربلا انچولی میں منعقد کی جائے گی جس سے خطاب علامہ شہنشاہ حسین نقوی کریں گے۔

شہید سلمان حیدر کا چہلم 13 رمضان کو امام بارگاہ شہداءکربلا انچولی میں منعقد ہوگا
شہید سلمان حیدر کا چہلم 13 رمضان کو امام بارگاہ شہداءکربلا انچولی میں منعقد ہوگا

جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ رضی جعفر نقوی،مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کےسیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ فرقان حیدر عابدی سمیت علماء کرام و ذاکرین عظام تعزیتی کلمات بیان کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ن لیگ اور دہشتگرد ٹولے کے معاہدہ سے ملک میں دہشتگردی کو فروغ ملے گا

مجلس عزاکے اختتام پر شہر بھر کے معروف نوحہ خواں و ماتمی انجمنیں نوحہ خوانی و سینہ زنی کریں گی۔

یاد رہے کہ شہید سلمان حیدر کو دہشتگردوں نے انچولی سوسائٹی میں ان کے گھر کے باہر فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا ۔ تاحال پویس اور سیکیورٹی ادارے شہید سلمان حیدر کے قاتلوں کو تلاش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button