مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

صیہونی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں جبارہ چوکی پر ایک فلسطینی نوجوان کو فائرنگ کر کے شہید کردیا۔

فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی ’’وفا‘‘ کے مطابق اسرائیلی فوج نے جبارہ چوکی سے گذرنے والے ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے سڑک پر بے یارو مدد گار پھینک دیا گیا اور امدادی کارکنوں اور طبی عملے کو اس کے قریب جانے کی اجازت نہیں دی گئی جس کے نتیجے میں وہ وہیں پردم توڑ گیا۔

عبرانی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی نوجوان کو اس وقت گولیاں ماری گئیں جب اس نے اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی۔

عبرانی ٹی وی 13 کی رپورٹ کے مطابق فوجیوں نے ایک فلسطینی مزاحمت کارکا چاقو سے حملہ ناکام بناتے ہوئے اسے گولیاں مار کر شہید کردیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button