پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جس طرح ایران نے کھل کر پاکستان کا ساتھ دیا وہ قابل قدر و لائق تحسین ہے، علامہ ساجد نقوی

علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ فلسطین میں ظالم استعماریت و صیہونیت کے گٹھ جوڑ نے ظلم کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں اور دوسری طرف بھارت مقبوضہ کشمیر پر زمینی کیساتھ آئینی یلغار بھی کر چکا ہے

شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستانی اور ایرانی عوام قدیم مذہبی، تہذیبی، ثقافتی اور ہمسائیگی رشتوں میں جڑے ہیں، صدر اسلامی جمہوریہ ایران کے دورۂ پاکستان سے دونوں ملکوں کے عوام کے رشتوں میں مزید قربت آئے، مسئلہ کشمیر سمیت پاکستان کے بین الاقوامی مؤقف پر جس طرح ایران نے کھل کر پاکستان کا ساتھ دیا، وہ قابل قدر اور لائق تحسین ہے۔ اپنے ایک بیان میں علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ امت مسلمہ کے مسائل کا حل اتحاد میں مضمر ہے، مسلم ریاستوں کو آپس کے اختلافات بھلا کر بڑے ہدف کیلئے یکجا ہونے کی ضرورت ہے، سامراج کا مقابلہ صرف اتحاد سے ہی ممکن ہے۔

یہ بھی پڑٖھیں: دنیا کی کوئی طاقت پاکستان اور ایران کے تعلقات خراب نہیں کر سکتی، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی

علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ فلسطین میں ظالم استعماریت و صیہونیت کے گٹھ جوڑ نے ظلم کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں اور دوسری طرف بھارت مقبوضہ کشمیر پر زمینی کیساتھ آئینی یلغار بھی کر چکا ہے، جبکہ استعماریت کی جارحیت مختلف مسلم ممالک پر کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں امہ کے اہم ممالک کا ایک پلیٹ فارم پر ہونا ناصرف انتہائی ضروری ہے، بلکہ امت مسلمہ کے مسائل کا حل صرف اتحاد میں مضمر ، لہٰذا بین الاقوامی وفود کے تبادلوں کو صرف زبانی جمع خرچ پر نہیں بلکہ عملی طور پر آگے بڑھنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button