مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ثقافتی نقصانات سے بچنے کی ضرورت پر آیت اللہ خامنہ ای کی تاکید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آیت اللہ خامنہ ای نے نالج بیسڈ اور ہائی ٹیک کمپنیوں کی نمائش کے دورے کے موقع پر تیل کی معیشت پر انحصار کو ختم اور اس کے ثقافتی نقصانات سے بچنے کی ضرورت پر تاکید فرمائی۔

آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے تہران میں حسینہ امام خمینی میں منعقدہ نالج بیسڈ اور ہائی ٹیک کمپنیوں کی نمائش کے دورےکے موقع پر نالج بیسڈ سے متعلق تیس اسٹالوں کا معائنہ کیا اور محققین و سائنسدانوں سے بات چیت کی۔

اس موقع پر محققین و سائنسدانوں نےآیت اللہ خامنہ ای کو ایرانی ماہرین و سائنسدانوں کی تیار کردہ جدید ترین سائنسی ایجادات اور ٹیکنالوجیوں کے بارے میں بتایا۔

نالج بیسڈکمپنیوں نے اس نمائش میں کینسر کی تشخیص ، ہیمو ڈائیلیسس اور روبوٹ کے ذریعے آپریشن کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل میڈیکل سسٹم ، لیبارٹریز میں استعمال ہونے والی مشینوں اور آلات ، پوری طرح سے اندرون ملک تیار ہونے والی جدید ترین دواؤں اور واکسینیشن ، جیٹ موٹروں کی ڈیزائننگ اور پیداوار ، بجلی گھروں کے کنٹرول سسٹم ، جدید ترین لیزر سسٹم اور اپنے تیار کردہ کمپیوٹرگیمز نمائش کے لئے رکھے تھے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے تیل کی معیشت پر انحصار کو ختم کرنے اور اس کے ثقافتی نقصانات سے بچنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے نمائش میں موجود محققین اور سائنسدانوں کی قدردانی کی۔

اس موقع پر سائنس و ٹیکنالوجی کے امور میں صدرمملکت کے مشیر سورنا ستاری نے تیل کی معیشت پر انحصار کوختم کرنے اور نالج بیسڈ معیشت کی جانب آگے بڑھنے کے لئے اپنے ادارے کے پروگراموں اور کارکردگی کی وضاحت کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button