پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

تحریک کے ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں جن کی مثال نہیں ملتی، علامہ شبیر حسن میثمی

شیعہ نیوز:شیعہ علماء کونسل پاکستان مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا علامہ عبد الجلیل نقوی اور پروفیسر خادم حسین لغاری کی برسی کے موقع پر کہنا تھا کہ علامہ سید عبد الجلیل نقوی اور پروفیسر خادم حسین لغاری ملت کے ایسے علمی ہیرو تھے، جن کی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائیگا، مشکل حالات میں اتحاد و وحدت کے لیے قیادت کا بھرپور ساتھ دیا۔پروفیسر خادم حسین لغاری سماجی اور تبلیغی شخصیت تھی، جس نے ہمیشہ ملت میں علمی شعور کو مزید اجاگر کرنے کے لیے محنت اور کوششیں کیں، وہ ایسے دانشور تھے، جس سے قوم کا ایک اہم علمی طبقہ بہت متاثر ہے۔ علامہ سید عبد الجلیل نقوی ایک ایسی شخصیت تھی، جس نے تمام مسائل و مشکلات میں بالخصوص پنجاب کے اندر قوم میں اتحاد و وحدت کے حوالے سے بہت اہم کردار ادا کیا، جس کی مثال نہیں ملتی، ہم تحریک کے ان ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button