
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
امام حسینؑ کے نقش قدم پر چل کر ہی دنیا و آخرت کی نجات ممکن ہے: علامہ صادق جعفری
تذکرۃ المعصومینؑ ٹرسٹ کے تحت سوئم امام حسینؑ کی مجلس جامع مسجد و امام بارگاہ حیدری اورنگی ٹاؤن میں منعقد ہوئی جس میں ملک رمیز، میثم عباس جعفری اور ماسٹر زین علی نے سلام عقیدت پیش کیا۔ بعد ازاں علامہ صادق جعفری نے مجلس سے خطاب کیا اور کہا کہ امام حسینؑ نے کٹھن اور سخت حالات میں دین اسلام کی آبیاری کی اور باطل نظام و نظریہ کو شکست فاش دیکر دین کو زندہ و جاوید کیا، آج مسلمان آپ کے نقش قدم پر چلیں اور کوشش کی جائے کہ افکار حسینیؑ پر عمل پیرا ہوں تاکہ دنیا میں کامیابی اور آخرت میں نجات حاصل ہو۔ بعد ختم مجلس انجمن رضائے پنجتنی کے نوحہ خواں میثم عباس جعفری نے نوحہ خوانی و ماتم داری کی۔ مجلس میں عزاداران امام حسینؑ کی کثیر تعداد موجود تھی۔