مشرق وسطی

صنعا ہوائی اڈے کی مسلسل بندش جرم ہے : محمد علی الحوثی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن کی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے جارح سعودی اتحاد کی جانب سے صنعا ایئرپورٹ کی مسلسل بندش کی مذمت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق محمد علی الحوثی نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ صنعا ایئرپورٹ کی بندش جرم ہے اور یمن کے عوام اپنے خلاف جاری جرائم کی مذمت کرتے ہیں۔

یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ یمن کے عوام مکمل کامیابی ملنے تک اللہ تعالی کی مدد سے اپنی جدوجہد جاری رکھے گے۔

یمن کی وزارت صحت کے ترجمان یوسف الحاضری نے حال ہی میں جارح سعودی اتحاد کی جانب سے صنعا کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بندش کی بنا پر کم سے کم بیالیس ہزار بیمار یمنیوں کی موت کی خبر دی تھی۔

جارح سعودی اتحاد کی جارحیت کے بعد سے ہی یمن فضائی محاصرے کا شکار ہے۔

انسان دوستانہ امور میں اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مارک لوکاک نے اعلان کیا تھا کہ یمن کو تاریخ کے بدترین انسانی المیہ کا سامنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button