ججز کی رہائش گاہوں کیلیے کروڑوں روپے کی منظوری
شیعہ نیوز:کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(آی سی سی) نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمارت اور ججز کی رہائش گاہوں کے لیے 69.500 ملین روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا، جس میں وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق مسعود ملک، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو طارق محمود پاشا، وفاقی سیکریٹریز اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔اجلاس میں ای سی سی نے مختلف وزارتوں اور ڈویژن کے لیے ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دیدی ہے۔ جس کے تحت وزارت موسمیاتی تبدیلی کے لیے 22.560 ملین ، وزارت ہاؤسنگ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت اور ججوں کی رہائش گاہوں کے لیے 69.500 ملین، صدر سیکریٹریٹ کے لیے 60 ملین روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی۔
علاوہ ازیں اقتصادی رابطہ کمیٹٰ نے ساتویں آبادی اور گھرانہ مردم شماری کے انعقاد کے لیے وزارت منصوبہ بندی و ترقی کے لیے چھ ارب روپے، وزارت پارلیمانی امور کے لیے 63.6 ملین روپے گرانٹ کی منظور ی دی۔
ای سی سی نےوزارت ہوا بازی کے لیے 222.037 ملین، وزارت داخلہ کے لیے 429.420 ملین اور ملازمین سے متعلقہ اخراجات کے لیے وزارت داخلہ7,525.133 ملین روپے جبکہ قومی سلامتی کونسل کے لیے 12.30 ملین کی گرنٹ منظور دی۔
اس کے علاوہ پی سی سی کے لیے 300 ملین قرض،1 ارب روپے خیبرپختو نخوا (Hq) ایف سی، نارتھ اور خیبرپختونخوا (Hq) ایف سی جنوبی کے لیے بالترتیب زیر التواء راشن بلوں کو پورا کرنے کے لیے ٹی ایس جی کے طور پر 400 ملین روپے کی منظوری بھی دی۔