دنیا

یوکرائن پرپابندیاں سنگین غلطی ہوگی، روس کا امریکہ کو دھمکی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی صدرجوبائیڈن سے 50 منٹ طویل فون کال میں روسی صدرنے یوکرائن پرپابندیاں لگانے پرامریکہ سے باہمی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دی۔

روسیا الیوم کے مطابق امریکی صدرجوبائیڈن سے 50 منٹ طویل فون کال میں روسی صدرنے یوکرائن پرپابندیاں لگانے پرامریکہ سے باہمی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دی۔ روسی صدرکا کہنا تھا کہ یوکرائن پرپابندیاں سنگین غلطی ہوگی امریکہ ایسا کرنے سے باز رہے۔

امریکی صدرجوبائیڈن نے روس پر کشیدگی میں کمی کرنے پرزوردیا۔ صدرجوبائیڈن کا کہنا تھا کہ اگرروس نے یوکرائن میں مزید مداخلت کی تو مغربی ممالک فیصلہ کن جواب دیں گے۔

یوکرائن کے حوالے سے دونوں ممالک نے ایک دوسرے پرکشیدگی بڑھانے کے الزامات عائد کئے۔ امریکی صدرجوبائیڈن اورروسی صدرپیوٹن کے درمیان ایک ماہ کے دوران یہ دوسرا براہ راست رابطہ ہے۔ امریکہ اورروس کے درمیان یوکرائن کے مسئلے پرکشیدگی جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button