مشرق وسطی

یکطرفہ پابندیوں نے ادویات اور طبی سامان کو نشانہ بنایا ہے، ایران

شیعہ نیوز: ایران کے وزیر صحت نے اقوام متحدہ میں کورونا کی روک تھام سے متعلق منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کہا کہ یکطرفہ پابندیوں نے ایرانی قوم کیلئے ضروری ادویات اور طبی سامان کی فراہمی کو نشانہ بنایا ہے۔

ایران کے وزیر صحت ڈاکٹر سعید نمکی نے اقوام متحدہ میں کوویڈ- 19 کی روک تھام سے متعلق ویڈیو کانفرنس سے خطاب میں ایرانی عوام کے خلاف امریکہ کی معاشی دہشت گردی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پابندیوں نے ایران میں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کی راہ میں مشکلات پیدا کر دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یکطرفہ پابندیوں نے ایرانی عوام کیلئے ادویات اور ضروری طبی ساز و سامان تک رسائی کو مشکل بنادیا ہے جس کی وجہ سے ایرانی عوام کی جان خطرے میں ہے۔

ڈاکٹر سعید نمکی نے مزید کہا کہ زر مبادلہ کے وسائل پر شدید پابندی نے ادویات اور صحت کی مصنوعات کی فراہمی کو شدید مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔

ایران کے وزیر صحت نے کہا کہ کورونا وبا نے ہمیں اس بات کی یاد دہانی کرائی کہ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر یکجہتی اور تعاون کی شدید ضرورت ہے، اگرچہ ہم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قراردادوں اور وبائی اور غیر وبایی بیماریوں سے متعلق سیاسی اعلامیے کے پابند ہیں لیکن بین الاقوامی مالیاتی ادارں کو بغیر سیاسی رکاوٹ کے اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی بڑے پیمانے پر مالی مدد وحمایت کرنی چائیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button