پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سانحہ ہزار گنجی بازار کوئٹہ ، 6 برس بعد بھی شہداء اور زخمیوں کے اہل خانہ ریاست پاکستان سے انصاف کے منتظر

تفصیلات کے مطابق 12 اپریل 2019 کا دن تمام ملت جعفریہ بلخصوص شیعیان حیدرکرارؑ کوئٹہ کیلئے قیامت صغریٰ سے کم نا تھا

شیعہ نیوز: پاکستان کی لہو رنگ سرزمین پر سانحہ ہزار گنجی بازار کوئٹہ کو بیتے چھ برس مکمل ہوگئے۔ اس اندھوناک سانحے میں 14 شیعہ ہزارہ مومنین شہید جبکہ 48 شدید زخمی ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق 12 اپریل 2019 کا دن تمام ملت جعفریہ بلخصوص شیعیان حیدرکرارؑ کوئٹہ کیلئے قیامت صغریٰ سے کم نا تھا۔ آج سے ٹھیک 6 برس قبل ہزار گنجی بازار کوئٹہ میں کی فروٹ اور سبزی منڈی میں مزدور کے بھیس میں آئے ایک تکفیری وہابی دہشت گرد نے خودکش بم دھماکہ کیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد آلو سے بھری بوری میں چھپایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 14 مومنین نے جامِ شھادت نوش کیا اور 48 کے قریب مومنین زخمی ہوئےجن کا تعلق شیعہ ہزارہ قوم تھا اور تمام کے تمام سبزی اور پھل فروش غریب مزدور تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی لوئر دیر میں کارروائی، 2 تکفیری دہشتگرد واصل جہنم

واضح رہے کہ یہ واقعہ بھی ماضی کے دہشت گرد واقعات کی طرح انتہائی کرب ناک اور تکلیف دہ تھاجس نے کئی ہنستے بستے گھر منٹوں میں اجاڑ ڈالے اور کئی بچے یتیم اور کئی خواتین بیوہ ہوئیں جبکہ کئی ماؤں کے لخت جگر انہیں روتا چھوڑ گئے۔

اس سانحے میں شہید اور زخمی ہونے والے بے گناہ پاکستانیوں کے اہل خانہ آج 6 برس بعد بھی ریاست سے انصاف کے طلبگار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button