
سانحہ امامیہ مسجد کوچہ رسالدار پشاور، واللہ نہیں بھولیں گے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سانحہ امامیہ مسجد کوچہ رسالدار پشاور کو ایک سال بیت گیا۔ 4مارچ 2022 کا دن پشاور کے مومنین کیلئے قیامت سے کم نہ تھا جب نماز جمعہ کے دوران بنو امیہ و یزید کے پیروکاروں نے نماز جمعہ کے دوران خودکش بم دھماکہ کرکے 70سے زائد مومنین کو شہید اور200 سے زائد کو زخمی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق خوارج ، بنو امیہ اور یزیدی نسلوں کایہ وطیرہ رہا ہے کہ وہ اپنے اجداد کی طرح مسجد اور حالت نماز میں خدا کے بندوں کو شہید کرتے ہیں۔
4مارچ 2022 کو امامیہ مسجد کوچہ رسالدار پشاور میں نسل یزید نے ایک بار پھر اپنی تاریخ دہرائی اور خدا کے حضور سجدہ ریز مومنین کو خاک و خون میں غلطاں کردیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں سانحہ امامیہ مسجد کوچہ رسالدار پشاورکو ایک سال بیت گیا، قاتل آزد
سعودی و بھارتی فنڈڈملک دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد نے خود کو نمازیوں کے درمیان دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 70سے زائد مومنین شہید اور200 سے زائد زخمی ہوگئے۔ مسجد کا ایک حصہ اور قرآن پاک کے کئی نسخے بھی شہید ہوگئے۔
سانحہ امامیہ مسجد کوچہ رسالدار کے بعد حکومتی و ریاستی اداروں کی جانب سے ہمیشہ کی طرح بلند و بالا دعوے کیے گئے لیکن آج تک ان کے قاتل گرفتار نہ کیے جاسکے جبکہ شہیدوں اور زخمیوں کیلئے اعلان کردہ امداد بھی فقط اعلان تک ہی محدود رہی۔
یاد رہے کہ اس سانحے کے چند روز بعد ہی مومنین نے روایتی جذبے و جوش خروش سے جشن ولادت امام حسینؑ منا کر اس بات کا اعلان کیا تھا کہ ہم مر تو سکتے ہیں لیکن کبھی بھی اپنے عقیدے اور محبت اہل بیتؑ سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔