
بے گناہ ہزارہ مزدوروں کی کلنگ کے خلاف ملک بھر میں دھرنوں کا سلسلہ جاری
مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے بلوچستان میں ہزارہ مزدوروں کی کلنگ کے خلاف ملک بھر میں دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ مقصود علی ڈومکی کے مطابق اس وقت اسلام آباد، کراچی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان اور ساہیوال میں لوگ گھروں سے باہر نکل چکے ہیں اور مختلف جگہوں پر شیعہ ہزارہ قتل عام کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔
،چاروں صوبوں آزاد کشمیر سمت گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں سے لوگ مرکزی شاہراہوں پر دھرنے دینگے، تجمان ایم ڈبلیو ای
ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں مزید دھرنے دیے جائیں گے۔
یاد رہے سانحہ مچھ کو ہوئے آج چوتھا روز ہے اور کوئٹہ دھرنے میں موجود لواحقین شہداء کا کہنا ہے کہ ہم اپنے پیاروں کو اس وقت تک دفن نہیں کریں گے جب وزیر اعظم پاکستا خود یہاں نہیں آتے اور ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کرتے۔