مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمن میں سعودی جارحیت جاری، 24 گھنٹوں میں 23 بار بمباری

شیعہ نیوز: یمن پر سعودی عرب کے ظالمانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں یمن کے مختلف صوبوں پر 23 بار بمباری کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق صوبہ مآرب میں سعودی جنگی طیاروں نے مدغل اور صرواح علاقوں پر 18 بار بمباری کی جبکہ صوبہ الجوف کے الحزم علاقہ پر 4 بار بمباری کی۔ صوبہ صعدہ پر بھی سعودی عرب نے طیاروں نے ایک بار بمباری کی۔ واضح رہے کہ گذشتہ 6 سال کے زائد عرصہ سے سعودی عرب نے یمن پر فوجی یلغکر کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے سعودی عرب کو اس ظالمانہ جنگ میں دس ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب اپنے شوم اہداف تک پہنچنے میں ناکام رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button