اہم پاکستانی خبریں

آرمی چیف سےسعودی, اماراتی وزرائے خارجہ کی ملاقات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےسعودی عرب اور اماراتی وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات کی گئی۔ملاقات میں دونوں ملکوں کےوزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے اور مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی یک طرفہ اقدامات سے پیداصورتحال کے حل کے لیے بھی حمایت کایقین دلایا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دونوں ممالک کے ساتھ خصوصی اسٹریٹیجک تعلقات پرفخر کا اظہار کیا ہے ۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close