مشرق وسطی

سعودی عرب اور عرب امارات کے درمیان اختلافات نمایاں ہوگئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن کے اطلاعات و نشریات کے وزیر ضیف اللہ الشامی نے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے جارح اتحاد کے درمیان اختلافات نمایاں ہوگئے ہیں ۔

متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کی یمن سے عقب نشینی کی وجہ سے سعودی عرب اورعرب امارات کے درمیان اختلافات مزید آشکارہوگئے ہیں۔ اس نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی عرب امارات کو متنبہ کیا تھا کہ یمن پر جنگ مسلط کرنے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

اس نے کہا کہ ہم نے سعودی عرب اور عرب امارات کے بیشمار ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے بارے میں اطلاعات جمع کی ہیں اور ہم مناسب وقت میں دشمن پر کاری ضرب وارد کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

یمن کے وزیر اطلاع رسانی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو یمن ميں شکست ہوگئی ہے اور وہ اب یمن جنگ کے دلدل سے نکلنے کی راہ تلاش کررہا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی شہری اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button