مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

آل سعود پر یمنی مجاہدین کا ڈراؤنا حملہ، 30 فوجی ہلاک

یمنی مجاہد ین کے کامیاب میزائل اور ڈرون حملے ریاض حکومت کے لئے ڈراؤنے خواب بن گئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور فوجی چھاؤنیوں پر یمنی مجاہد ین کے کامیاب میزائل اور ڈرون حملے ریاض حکومت کے لئے ڈراؤنے خواب بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورس نے بدھ کی شام صوبہ حجہ کے علاقے حرض کے مغرب میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے اڈوں پر زلزال ون اور کیٹوشا میزائلوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں تیس سے زیادہ جارح فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور فوجی چھاؤنیوں پر یمنی فوج اور رضاکار فورس کے کامیاب میزائلی اور ڈرون حملے ریاض حکومت کے لئے ڈراؤنے خواب بن گئے ہیں۔ سعودی عرب امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور کچھ دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کے خلاف فوجی جارحیت کے ساتھ ہی اس ملک کا بری ، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔ یمن میں جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں میں اب تک سولہ ہزار سے زیادہ یمنی شہری جاں بحق ، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں افراد بےگھر اور دربدر ہوچکے ہیں۔سعودی حملوں اور محاصرے کے باعث اس غریب عرب ملک کو غذائی اشیاء اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button