مشرق وسطی

سعودی عرب عراق کے 6 صوبوں پر قبصہ جماناچاہتا ہے، الخز علی

شیعہ نیوز: عراق کی رضاکار فورس عصائب اہل حق کے سکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ سعودی عرب عراق کے کچھ علاقوں پر قبضہ جمانا چاہتا ہے۔

عصائب اہل حق کے جنرل سکریٹری جنرل شیخ قیس الخزعلی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب عراق کے چھ صوبوں میں سرمایہ کاری کے بہانے ان علاقوں پر تسلط قائم کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں سعودی فوجیوں کی جانب سے سیکیورٹی خدشات بھی شامل ہیں اور ماضی پر نظر ڈالنے سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب عراق کے امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں مصروف رہا ہے۔

عصائب اہل حق کے جنرل سکریٹری نے ملک کے تمام دانشوروں ، قبائلی عمائدین، طلباء اور تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سعودی عرب کے اس منصوبے کی کھل کر مخالفت کریں۔

شیخ الخزعلی نے کہا کہ منصوبہ یہ ہے کہ عراق کے سب سے قدیمی دشمن اسرائیل کے ساتھ سازشی معاہدے کے وقت اس پر عمل درآمد کیا جائے اور حقیقت میں یہ کہنا چاہئے کہ سعودی حکومت اس منصوبے کی حمایت کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، عراق کے دس لاکھ ہیکٹر رقبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔

سعودی عرب کے اس منصوبے میں صوبہ الانبار کے صحراؤں سے لے کر جنوبی صوبوں المثنی ، نجف اشرف اور بصرہ کے علاقے شامل ہوں گے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close