مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

سعودی عرب کے فوجی اڈوں پر بیلسٹک میزائل حملے جاری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمنی فورسز نے سعودی عرب کے فوجی اڈوں پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوام کی سعودی عرب کی جارحیت کے خلاف مزاحمت کا سلسلہ جاری ہے اور یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے جواب میں صوبہ حجہ میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے ٹھکانوں پر زلزال 1 نامی بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔

یمنی فوج اور قبائل نے دفاعی حملوں میں اضافہ کردیا ہے یمنی فوج نے متعدد بار سعودی عرب کے ابہا، نجران اور ملک خالد ایئر پورٹس کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

عرب ذرائع کے مطابق یمن پر مسلط کردہ ظالمانہ جنگ میں سعودی عرب کی شکست یقینی ہے۔ سعودی عرب کو اس جنگ میں دس ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے جن میں امریکہ اور اسرائیل بھی شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button