مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

آل سعود کے فوجی ٹھکانوں پر یمنی مجاہدین کا میزائل حملہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن کی فوج اور عوامی رضار کارفورس نے صوبہ حجہ میں سعودی عرب کی جارح فوج کے ٹھکانوں پر تین زلزال 1 نامی بیلسٹک میزائل داغے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

یمنی فورسز نے چند روز قبل سرحدی شہر جیزان پر بھی متعدد میزائلوں سے حملہ کیا اور یمن پر سعودی جارحیت کا دندان شکن جواب دیا۔

دوسری جانب یمنی فورسز نے سعودی عرب کے جنوبی شہر نجران کے ہوائی اڈے پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے منگل کو بتایا کہ سعودی عرب کے نجران ہوائی اڈے پر بدر ایک بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں اس ہوائی اڈے پر پروازوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔

یمنی فوج نے سعودی عرب کے شہر عسیر میں بھی سعودی فوجی ٹھکانے پر زلزال ایک بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا۔ یمن کی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے گذشتہ مہینوں کے دوران اپنے ہی تیار کردہ میزائلوں سے روزانہ جارح سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے اور ان جوابی حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close