مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

سعودی عرب کے یمنی صوبہ صعدہ اور حجہ پر 55 فضائی حملے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب کی یمن کے صوبوں صعدہ اور حجہ پر وحشیانہ اور بہیمانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے گذشتہ 12 گھنٹوں میں صوبہ صعدہ اور حجہ پر 55 بار وحشیانہ بمباری کی ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اہلکاروں نے گذشتہ 12 گھنٹوں ميں صوبہ صعدہ اور حجہ پر 55 بار بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے جنگی جرائم کا اسے منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ یمنی قوم کے حوصلے بلند ہیں وہ اپنی سرزمین کی حفاظت کے لئے سب کچھ قربان کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button