مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

سعودی عرب کی اپنے اتحادی فوجیوں پر بمباری، 80 فوجی ہلاک

شیعہ نیوز : شمالی یمن میں سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے علب میں ایک فوجی چھاؤنی پر بمباری کی جہاں سعودی اتحادی فوجی موجود ہیں ۔ اس حملے میں 80 سے زائد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

الخبر الیمنی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ بمباری شمالی یمن کے علب علاقے میں جارح سعودی اتحاد کے اڈے میں کی۔

علب کا علاقہ جنوبی سعودی عرب کے عسیر علاقے کے قریب واقع ہے۔ ابھی تک اس بمباری میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں تاہم بعض ذرائع نے بتایا ہے کہ بمباری کے نتیجے میں تقریبا اسّی افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

جارح سعودی اتحاد کے اڈے میں ہونے والے حملے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button