دنیاہفتہ کی اہم خبریں

سعودی عرب کی حفاظت ہماری ذمہ داری نہیں، امریکہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی فوج کے کمانڈر نے کہا کہ واشنگٹن نے سعودی عرب کی حفاظت کے تعلق سے اپنی ذمہ داری واپس لے لی ہے۔

امریکی فوج کے سربراہ جنرل ژوزف ڈینفور نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ واشنگٹن نے سعودی عرب کی حکومت کی حفاظت سے متعلق اپنی ذمہ داریاں ختم کردی ہیں۔ دعوی کیا کہ آرامکو حملے کے سلسلے میں انگلیاں ایران یا پھر اس کے پراکسی گروہوں کی طرف اُٹھ رہی ہیں۔

امریکی فوج کے سربراہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہا یمنی فوج کا حالیہ ڈرون حملہ پہلے والے حملے کے مقابلوں سے زیادہ بڑا تھا کہا یہ حملہ پہلے والے حملوں کے مقابلے میں بہت ہی پیچیدہ تھا۔

واضح رہے کہ پچھلے چند روز سے امریکی حکام کسی ثبوت و شواہد کے بغیر آرامکو کی تنیصبات پر ڈرون حملوں میں ایران کو ملوث قرار دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ سنیچر کو یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے دس ڈرون طیاروں نے سعودی عرب کے مشرقی علاقوں ابقیق اور خریص میں آرامکو آئل کمپنی کی تنصیبات پر بہت بڑا حملہ کیا تھا۔ اس حملے کی وجہ سے سعودی عرب کی تیل پیداوار میں رکاوٹ پیدا ہوگئی ہے۔ یہ حملے دوہزار پندرہ سے جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں اب تک کے سب سے بڑے حملے تھے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے پیرکو اعلان کیا تھا کہ ایران یمن کے مظلوم عوام کا دفاع کرے گا لیکن اس طرح کے حملوں کو ایران سے نسبت دینا زیادہ سے زیادہ جھوٹ بولنے کی پالیسی کا حصہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button