مشرق وسطی

سعودی عرب کی جیل میں تشدد سے 4 یمنی شہید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمنی قیدیوں پر نظررکھنے والی تنظیم کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جیل میں قیدیوں پر غیرانسانی مظالم ڈھائے جارہے ہیں جس کے نتیجے میں 4 قیدی شہید اور متعدد دیگر کی حالت تشویش ناک ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی جیل میں یمنی قیدیوں پر بدترین تشدد کیا جارہا ہے۔

اتحادی افواج کے اعلی افسران کے حکم سے یمنی قیدیوں پر بدترین تشدد کیا جاتاہے، یمنی قیدیوں پر نظر رکھنے والی تنظیم کا کہناہے کہ سعودی اتحادی ممالک قیدیوں پر ہونے والے مظالم میں برابر کے شریک ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی اتحادی افواج نے یمن کے مختلف علاقوں میں قید خانے بنا رکھے ہیں جہاں جنگی قیدیوں کو پابند سلاسل کیا جاتا ہے۔

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی افواج کسی بھی انسانی حقوق کی تنظیم کو قیدیوں تک رسائی سے روک رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button