مشرق وسطی

سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت کا جواب دینا یمن کا جائز دفاعی حق ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے خلاف وحشیانہ جارحیت کا جواب دینا، یمنی افواج کا مسلمہ حق ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی سریع نے اعلان کیا ہے کہ اگست اور ستمبر میں، یمن کے جوابی حملوں میں جارح سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے ایک ہزار فوجی ہلاک اور دو ہزار گرفتار ہوئے ۔

انھوں نے بتایا کہ اب تک جارح سعودی اتحاد نے تیس ہزار پانچ سو سات بار، الحدید میں، اسٹاک ہوم جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے جبکہ یمنی افواج نے اس جنگ بندی معاہدے کی اب تک پابندی کی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق جارحیت کے مقابلے میں یمنی عوام کا دفاع اس ملک کی مسلح افواج کا مسلمہ حق ہے ۔

اقوام متحدہ کے منشور کی شق نمبر اکیاون میں کہا گیا ہے کہ اگر اقوام متحدہ کے رکن کسی ملک پر مسلحانہ حملہ کیا جائے تو، جب تک سلامتی کونسل بین الاقوامی سلامتی اور آشتی کے لئے ضروری اقدام نہ کرے، اقوام متحدہ کا کوئی بھی قانون، انفرادی اور اجتماعی دفاع کے حق کو متاثر نہیں کرسکتا۔

اقوام متحدہ کے منشور کی اس دفعہ کے مطابق قانونی دفاع کے لئے شرط یہ ہے کہ مسلحانہ حملہ کیا گیا ہو اور سلامتی کونسل نے کوئی اقدام نہ کیا ہو۔

سعودی عرب نے مارچ دو ہزار پندرہ سے بعض دوسرے ملکوں کے ساتھ مل کے یمن کے خلاف جارحیت کا آغاز کیا ۔

یمنی عوام پر سعودی حکومت کی مسلط کردہ اس جنگ میں سنگین جانی اور مالی نقصانات ہوئے ہیں اور یہ جنگ مسلحانہ حملے کی مصداق ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button