حزب اللہ کا اسرائیلی دفاعی سسٹم آئرن ڈوم پر ڈرون حملہ
شیعہ نیوز: لبنان کی مقاومتی تحریک حزب الله نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی کالونی کفر بلوم کے قریب اسرائیل کے آئرن ڈوم اور ایئر ڈیفنس سسٹم کو دو خودکش ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔
المنار نے حزب الله کے اس بیان کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی کہ لبنان کی مقاومت اسلامی کی اس کارروائی میں جانی نقصان کی اطلاعات بھی ہیں۔
لبنانی حزب اللہ کے جنگی اطلاعات کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں ثابت قدم فلسطینی عوام کی حمایت اور اس کی بہادر مزاحمت کی مدد کے لئے لبنان کی اسلامی مزاحمت کے جوانوں نے مقامی وقت کے مطابق 11:20 پر ایک فضائی حملہ کیا جس میں ڈرونز نے کفر بلوم قصبے کے قریب صہیونی دشمن کے آئرن ڈوم کو نشانہ بنایا اور اس پر مہلک ضربیں لگائیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی افواج دشمن کی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں، جنرل حیدری
لبنان کی مقامت اسلامی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس امر کی وضاحت کی کہ ہمارے یہ حملے غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام اور مقاومت کی حمایت میں انجام دئیے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ منگل کے روز بھی حزب الله لبنان نے ایک بیان کے ذریعے یہ اطلاع دی تھی کہ انہوں نے دوسری مرتبہ شمالی مقبوضہ فلسطین کے ساتھ واقع سرحد پر "جبل الجرمق” میں ایک ہوائی اڈے کو متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا کہ جس کے نتیجے میں وہاں بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ 6 جنوری کو حزب الله نے حماس کے سینئر رہنما صالح العاروری کی شہادت کے بعد ’’میرون‘‘ پر واقع ہوائی اڈے پر 62 راکٹ داغے، جس سے یہ بیس کیمپ زمین بوس ہو گیا۔
اس حملے کے بعد میڈیا نے اسرائیل کی لبنان کے ساتھ باضابطہ جنگ کے خطرات کے بارے میں رپورٹس پیش کرنا شروع کر دی تھیں۔