مشرق وسطی

سعودی عرب کو اپنی غلطیوں کا الزام دوسروں پر نہیں لگانا چاہئے، ایران

شیعہ نیوز : ویانا میں مقیم بین الاقوامی تنظیموں میں ایران کے مستقل نمائندے نے سعودی وزیر خارجہ کے ایران مخالف بیانات کے جواب میں کہا ہے کہ دوسروں پر اپنی غلطیوں کا الزام نہ لگائیں۔

کاظم غریب آبادی نے اپنے ٹویٹر پیج پر ایک پیغام شائع کرتے ہوئے کہا کہ پروجیکشن اور دھمکی دینا عوام کو دہوکہ دینے والوں کے دو کلاسک اور عام طریقے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ جوہری ہتھیاروں کے پروگرام یا کسی بہانے سے عالمی ایٹمی ایجنسی کے ساتھ اپنے عدم تعاون کے لیے جواز پیش کرنے کی تلاش کر رہے ہیں تو کم از کم ہمت کر کے اسے قبول کریں اور اس کی قیمت ادا کریں۔ دوسروں کو اپنی غلط کاریوں کا الزام نہ لگائیں۔

سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے ایک انٹرویو میں دعوی کیا ہے کہ اگر ایران کے جوہری پروگرام کو نہ روکے تو سعودی عرب کو خود کو جوہری ہتھیاروں سے لیس کرنے کا حق حاصل ہوگا۔

غریب آبادی نے اس سے قبل بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے سعودی کے خفیہ جوہری پروگرام کی شفافیت اور ایک رپورٹ پیش کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

جبکہ شائع ہونے والی رپورٹوں کی بنیاد پر سعودی عرب جوہری تنصیبات کو فروغ دے رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button