مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

سعودی عرب میں میوزیکل کنسرٹ پر چاقو حملہ، تین فنکار زخمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب میں ایک چاقو بردار شخص نے اسٹیج پر فن کا مظاہرہ کرنے والے فنکاروں پر قاتلانہ حملہ کردیا جس کے نتیجے میں خاتون فنکارہ سمیت دو فنکار زخمی ہوگئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق دارالحکومت میں کنگ عبداللہ پارک میں میوزیکل کنسرٹ کے دوران فنکاروں کا ایک گروپ اپنے فن کا مظاہرہ کررہا تھا کہ اچانک چاقو بردار شخص نے اسٹیج پر چڑھ کر فنکاروں پر وار کردیئے جس کے نتیجے میں خاتون فنکارہ سمیت دو فنکار زخمی ہوگئے۔

حملہ آور شخص کو سیکیورٹی اہلکاروں نے حراست میں لے لیا ہے جس سے تفتیشی عمل جاری ہے۔ حملہ آور 33 سالہ سعودی شخص تھا ۔ حملے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کا شکار ہونے والے تینوں فنکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان امریکہ اور یورپی ممالک کے دباؤ میں آ کر سعودی عرب میں غیر شرعی، غیر انسانی، غیر قانونی اور غیر روایتی اقدامات کررہے ہیں تاکہ ملک کو تاجروں اور سیاحوں کے لیے پُرکشش بنایا جا سکے اور اس طرح ڈوبتی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جا سکے۔

محمد بن سلمان سعودی عرب سے اسلامی روایات کا خاتمہ کرکے ملک میں مغربی ثقافت کو فروغ دینا چاہیے اور اس سلسلے میں اس نے کئی اہم اقدامات اُٹھائے ہیں جن میں سنیما ہال اور مغربی میوزیکل کنسرٹ کی سرگرمیاں شامل ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button