مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

سرزمین بیت اللہ میں آل سعود کی جانب سے جاری ڈاکار ریلی کار ریس میں پہلی بار غاصب اسرائیلی وفد بھی شریک

سعودی عرب میں منعقد ہونے والے کار ریس مقابلوں ڈاکار ریلی 2021ء میں صیہونی وفد نے شرکت کی ہے۔

صبرا و شتیلا کے معروف جلاد اور خود ساختہ اسرائیلی ریاست کے سابق وزیر اعظم ایرل شیرون کے مشیر اور قریبی ساتھی، جائی معیان نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پہلی بار کھیلوں کا اسرائیلی وفد سعودی عرب میں موجود ہے، جو ڈاکار ریلی میں شرکت کر رہا ہے۔

جائی معیان کے بقول یہ تاریخی دن ہے اور کھیل، چچا زاد بھائیوں کے درمیان قیام امن کی راہ ہموار کر رہا ہے! ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب آنے والے اسرائیلی وفد میں 5 افراد شامل ہیں جو اسرائیلی پاسپورٹ پر سعودی عرب میں داخل ہوئے ہیں۔

جدید سعودی شہر نیوم تا العلا یہ ریسنگ مقابلہ تین جنوری کو شروع ہوئے اور پندرہ جنوری کو اختتام کو پہنچے۔ ان مقابلوں میں اسرائیلی پاسپورٹ پر دس افراد نے شرکت کی۔

خبررساں ادارے رائٹر کی خبر کے مطابق اسرائیلی ٹیم نے آٹھ جنوری کو سعودی عرب ڈاکار ریلی میں شرکت کی۔

اس خبر نے عالم اسلام اور عرب ممالک میں کھلبلی مچادی ہے۔عرب اور مسلمان رائے عامہ سعودی عرب کی اس اسلام دشمن اور عرب دشمن حرکت سے شدید نالاں ہیں۔

عوام الناس نے سعودی عرب کی شدید مذمت کی ہے۔عرب اسلامی دنیا نے اسے مقبوضہ بیت المقدس سے خیانت اور سعودی بادشاہ اور ولی عہد سلطنت محمد بن سلمان کو خائن قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا رسمی اعلان نہیں کیاہے. جبکہ کچھ عرصہ قبل نیوم شہر ہی میں اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو اور اسرائیلی موساد کےسربراہ یوسی کوہن نے سعودی ولی عہد سلطنت محمد بن سلمان سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی موجودگی میں ملاقات کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button