مشرق وسطی

سعودی عرب نے اپنے شہریوں پر عمرہ ادائیگي پر پابندی عائد کردی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب نے کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے باعث اپنے شہریوں کی عمرہ ادائیگی پر بھی پابندی لگادی ہے۔ سعودی عرب نے دیگر ممالک کے عمرہ زائرین پر پابندی کے بعد اب اپنے مقامی شہریوں کی عمرہ ادائیگی پربھی عارضی طور پرپابندی لگادی ہے۔ سعودی حکام کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے سعودی شہریوں اورغیر ملکیوں کے عمرہ کرنے سمیت مسجد نبوی (ص) میں آمد پربھی پابندی لگائی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق مقامی افراد پرپابندی عارضی طورپرلگائی گئی جوصورتحال میں بہتری آنے پرفوری ہٹادی جائے گی۔ واضح رہے کہ سعودی حکومت نے غیرملکی زائرین پر31 مارچ تک پابندی بڑھادی ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button