مشرق وسطی

سعودی عرب نے درجنوں افراد کا سر قلم کرکے سنگين اور ہولناک جرم کا ارتکاب کیا، حزب اللہ

شیعہ نیوز: حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک بیان میں سعودی عرب میں 81 افراد کے ایک دن میں سر قلم کرنے کے ہولناک جرم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے درجنوں افراد کا سر قلم کرکے سنگين اور ہولناک جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کی دہشت گرد حکومت کے ماضی کے بہیمانہ اورسنگین جرائم میں اس ہولناک جرم کا بھی اضافہ ہوگیا ہے۔حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب نے کئی درجن مظلوم اور بے دفاع افراد کو قتل کرکے اپنے بھیانک اور مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے ایک بار پھر نمایاں کردیا ہے۔

حزب اللہ لبنان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی امریکہ و اسرائیل نواز ظالم و جابر حکومت اسلام کا لبادہ اوڑھ کرامریکہ اور اسرائیل کی خدمت کررہی ہے۔

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو اپنے سنگين اور ظالمانہ جرائم کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔ اسلامی مبصرین اور تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب یزید و معاویہ اور ابو جہل و ابو لہب کے راستے پر گامزن ہے۔قابل ذکر ہے کہ سعودی وزارت داخلہ نے ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے 81 قیدیوں کو ایک دن میں موت کی سزا دی، ان میں 41 شیعہ جوان تھے جو قطیف کے رہنے والے تھے۔ یہ مختلف بے بنیاد بہانوں کے تحت گرفتارکو لئے جانے کے بعد عرصہ دراز سے قید کی صعوبتیں برداشت کر رہے تھے۔ اطلاعات ہیں کہ بعض ایسے بھی افراد تھے جنکی عمر گرفتاری کے وقت اٹھارہ سال سے کم رہی ہے۔

سعودی حکومت اپنے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو تمام تر بے رحمی سے کچلنے کی پالیسی پر گامزن ہے اور حتیٰ اُس نے اس سلسلے میں تمام بین الاقوامی ضابطوں اور انسانی حقوق کے شناختہ شدہ اصولوں کو تمام تر ڈھٹائی کے ساتھ بالائے طاق رکھ دیا ہے۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ آل سعود کو چونکہ امریکی اور مغربی حمایت حاصل ہے،اس لئے وہ بلا جھجک ہر غیر انسانی کام کر گزرتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button