مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

سعودی عرب :شمالی ریاض کے علاقےدھماکے سے لرز اٹھے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سعودی حکام نے اعلان کیا ہے کہ یہ دھماکا یمنی فوج کے ڈرون حملوں کے نتیجے میں ہوا ہے ۔سعودی سوشل میڈیا پر سرگرم افراد کا کہنا ہے کہ اس دھماکے سے شمالی ریاض کے علاقے لرز اٹھے۔سعودی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب کے میزائلی دفاعی سسٹم نے یمنیوں کے ڈرون حملوں کا مقابلہ کیا ہے۔ اس سے قبل یمنی فوج نے دعوی کیا تھا کہ جب تک یمن پر جارحیت اور اس کا محاصرہ جاری رہے گا اس وقت تک جارحین کے اڈوں اور ان کی اقتصادی تنصیبات یمنی میزائلوں اور ڈرون کے نشانے پر رہیں گے۔

سعودی حکومت کی جانب سے یمن کے مکمل محاصرے کے باوجود یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی طاقت روز بروز بڑھتی جا رہی ہے اور سعودی حکومت اور اس کے اتحادی یمنی عوام کی استقامت کے باعث اب تک یمن میں اپنا کوئی مقصد حاصل نہیں کر سکے ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close