مشرق وسطی
سعودی عرب کے بجٹ میں تیرہ ارب ڈالر کی کٹوتی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدعان نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی اقتصادی صورتحال اور عالمی شرحِ نمو میں ممکنہ کمی کو سامنے رکھتے ہوئے ملک کے جنرل بجٹ میں تیرہ ارب ڈالر کی کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب امریکی تیل کی قیمت میں پچھلے اٹھارہ برس کے دوران چوبیس فی صد کی ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز اپریل میں تحویل کے لیے امریکی تیل کے سودے بیس ڈالر، سینتس سینٹ میں طے ہوئے۔ادھر نارتھ سی برنٹ آئل کی قیمتوں میں چودہ فی صد کی کمی ریکارڈ کی گئی جو سن دوہزار تین کے بعد سے اب تک سب سے نچلی سطح پر ہے۔