مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمنی مجاہدین کے حوصلوں کے آگے سعودی عرب نے شکست تسلیم کرلی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمنی کے مجاہد اور باعمل مجاہدوں کے پہاڑ جیسے حوصلوں کے سامنے جارح سعودی عرب نے شکست تسلیم کرلی۔

اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے نمائندے عبداللہ المعلمی نے پیر کی رات اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ یمن کے بحران کا واحد حل یمنیوں کے درمیان گفتگو اور بات چیت ہے اور یہ سیاسی و سفارتکاری کے ذریعے ہی اس کو حل کیا جاسکتا ہے۔

المعلمی نے بتایا کہ یمن کے امور میں امریکی نمائندے اس وقت یمن کے لئے اقوام متحدہ کے نمائندے کے ساتھ صلاح و مشورے کر رہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں عراق، اربیل میں امریکی فوجی اڈے پر حملے میں دو طیارے تباہ

یمن کے نہتے عوام اور معصوم و بے گناہ بچوں اور خواتین کو چھے برسوں سے دن رات گولہ باری کا نشانہ بنائے جانے اور سخت محاصرے کی وجہ سے یمن میں انسانی المیہ کے پیش نظر اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ چار پانچ سال سے کم عمر کے چار لاکھ بچوں کی زندگی موت کے خطرے سے دوچار ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ و اسرائیل کی پشت پناہی میں غریب ترین اسلامی ملک یمن پر چھے سال سے فوجی کاروائی شروع کررکھی ہے لیکن یمن کے مظلوم مسلمانوں کی استقامت نے سعودیوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button