مشرق وسطی

سعودی عرب، ایران میں بڑی سرمایہ کاری کرنے والا ہے

شیعہ نیوز:سعودی عرب کے وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور اگر ہمسایہ ممالک تعاون کرنے کو تیار ہوں تو کوئی تنازعہ نہیں ہوگا۔

سعودی عرب کے وزیر خزانہ نے بدھ کو کہا کہ سفارتی تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے بعد ایران میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری "بہت جلد” انجام پا سکتی ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدان نے ریاض میں ایک اجلاس میں کہا کہ ایران میں سعودی سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق ایران اور سعودی عرب نے گزشتہ جمعے کو برسوں کی دشمنی کے بعد سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

سعودی وزیر خزانہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ خطے میں استحکام، دنیا اور خطے کے ممالک کے لیے بہت ضروری ہے اور ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ ایران ہمارا پڑوسی ہے اور اگر ہمسایہ ممالک تعاون کرنا چاہتے ہیں تو تنازع کا کوئی سوال ہی پیدا نہيں ہوتا۔

الجدان نے کہا کہ ہمارے پاس ایران میں سرمایہ کاری نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے اور ایرانیوں کو سعودی عرب میں سرمایہ کاری کرنے کی اجازت نہ دینے کی کوئی وجہ بھی نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ اس عمل سے گزرنے کے لیے تیار ہیں، تو ہم اس عمل سے گزرنے کے لیے زیادہ تیار ہیں اور ہمیں ان کی ترقی میں حصہ لینے میں خوشی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button