مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

سعودی عرب کا لبنانی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب نے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کے خلاف لبنانی وزیر اطلاعات کے بیان پراحتجاج کرتے ہوئے ریاض میں لبنانی سفیر کو ملک چھوڑنے اور بیروت سے اپنے سفیر کو واپس بلانے کا حکم دیدیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کے خلاف لبنانی وزیر اطلاعات کے بیان پراحتجاج کرتے ہوئے ریاض میں لبنانی سفیر کو ملک چھوڑنے اور بیروت سے اپنے سفیر کو واپس بلانے کا حکم دیدیا ہے۔ سعودی عرب نے لبنانی سفیر کو 48 گھنٹے کے اندر سعودی عرب چھوڑنے کاحکم دے دیا گیا۔ سعودی عرب نے لبنان سے اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق لبنان کے وزیر اطلاعات جرج قرداحی نے چند روز قبل یمن پر مسلط کردہ سعودی عرب کی جنگ کو بربریت قراردیتے ہوئے متوقف کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ لبنانی وزیر اطلاعات لبنان کے مشہور اور معروف روزنامہ نگار بھی رہ چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button