مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

شرمناک خبر، سعودی عرب اسرائیل کی حمایت میں میدان میں آگیا، مزاحمتی گروپس کو دھمکیاں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یہودیوں و اسرائیل کا اہم ترین ساتھی ملک سعودی عرب اسرائیل کی حمایت میں میدان میں آگیا۔

دنیا بھر میں مسلمان و غیر مسلم مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کررہے ہیں وہیں آل سعود نے شرمناک حرکت کرتے ہوئے ڈھکے الفاظ میں اسرائیل کی حمایت شروع کردی ہے اور فلسطینیوں کو جوابی کاروائی سے رکنے کی دھمکی دی ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے فلسطینی مزاحمتی گروہوں کو انتہا پسند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ـ’’ اس تنازعے کا مقصد انتہا پسندوں کو طاقتور بنانا ہےــ‘‘۔

یہ خبر بھی پڑھیں فلسطین مزاحمت نے صہیونی فوج کے دعووں کی قلعی کھول دی: مشعل

منگل کے دن سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ غزہ میں ہونے والی پر تشدد کاروائیاں خطے میں امن کو مشکل بنارہی ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ سب ہمیں بالکل غلط سمت پر لے جا رہا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم پائیدار امن کی راہ بہت مشکل بنا رہے ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ نے اسرائیل کی مذمت نہ کرنے میں ہی عافیت جانی کیونکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور اسرائیلیوں کے درمیان بہت قربت پائی جاتی ہے اور حال ہی میں محمد بن سلمان اور اسرائیلی وزیر اعظم کی سعودی جذیرے میں ہونے والی خفیہ ملاقات کا راز بھی فاش ہوچکا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close