دنیاہفتہ کی اہم خبریں
نئے امریکی صدر سے پہلے سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کر لے گا، انٹونی بلنکن کا دعویٰ
شیعہ نیوز: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے سفارتی تعلقات غزہ جنگ بندی کے ساتھ شروع ہو جائیں گے اور نئے صدر کے آنے سے پہلے سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرلے گا۔ اب بھی پر امید ہوں کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان معاملات جنوری سے پہلے حل ہو جائیں گے، ابھی یہ نہیں بتا سکتا کہ یہ کیسے ہوگا لیکن ایسا ہوگا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ہیٹی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کیا۔امریکی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ نئے امریکی صدر کے آنے سے پہلے ہی سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرچکا ہوگا۔