مشرق وسطی

سعودی حکام نے حج کے دوران 936 حاجیوں کو گرفتار کرلیا

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ ) سعودی عرب کے حکام نے حج کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور بلا اجازت مقدس مقامات میں داخل ہونے کی کوشش میں 936 احاجیوں کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی حکام نے ان تمام حاجیوں کے خلاف فوری ایکشن لیا ہے جبکہ ان افراد پر جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔

وازارت داخلہ کی جانب سے گزشتہ ماہ سے لوگوں کو خبردار کیا جا رہا تھا کہ پرمٹ کے بغیر مشاعر مقدسہ جانے پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا، جبکہ دوبارہ خلاف ورزی کرنے والے پر جرمانہ ڈبل ہوگا۔

حج مقامات میں داخلے پر پابندی کا نفاذ گزشہ ماہ ذی القعدہ کی 28 تاریخ سے کیا گیا تھا جو 12 ذوالحجہ تک جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے جون میں کورونا وائرس کی وبا ء کے پیش نظر محدود پیمانے پر حج کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اس مرتبہ صرف 10 ہزار حجاج کرام حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کر رہے ہیں جن کا انتخاب خودکار طریقے سے کیا گیا ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close