مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
سعودی فوج ہیڈ کوارٹر میں زوردار دھماکہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عرب ذرائع کے مطابق یمن کے صوبہ مآرب میں سعودی عرب کی فوج سے وابستہ ہیڈ کوارٹر میں زوردار دھماکہ ہوا ہے۔
المیادین کے مطابق یمن کے صوبہ مآرب میں سعودی عرب کی فوج سے وابستہ ہیڈ کوارٹر میں زوردار دھماکہ ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق دھماکہ سعودی عرب کی فوج کے ہیڈ کوارٹر میں ہوا ہے ۔ اس دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اور ابھی تک کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کی ہے۔ صوبہ مآرب میں یمنی فورسز اور قبائل کی سعودی عرب کے اتحاد کے خلاف پشقدمی بھی جاری ہے اور صوبہ مآرب کے محاذ پر یمنی فورسز کو مزید کامیابیاں نصیب ہوئی ہیں۔ یمنی فوج نے العطیف اور البلق البقلی علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے اور سعودی فوج کو بھاری مالی اور جانی نقصان پہنچایا ہے۔