مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

سعودی فوجیوں کی یمنی مسلمان خواتین سے شرمناک حرکتیں، استغفراللہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) خود کو خادمین حرمین کہلانے والے آل سعود کے فوجیوں نے یمن میں مسلمان خواتین کے ساتھ بندوق کے زور پر شرمناک حرکتوں کی داستانین رقم کرکے واقعے حرہ کی یاد تازہ کردی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی کمانڈ میں یمن پر حملہ کرنے والے آل سعود کےفوجیوں نے یمن میں مسلمان خواتین کی عزتوں کو پامال کرنا شروع کردیا ہے۔

یمنی آل پارٹیز کانفرنس نے اپنی پریس کانفرنس میں سعودی عرب کی طرف سے یمن پر مسلط کردہ جنگ کے دوران سعودی جارح فورسز کے ہاتھوں یمنی مقبوضہ شہر "الحدیدہ” کے "التحتیا” نامی علاقے میں خواتین کی عصمت دری کے بڑھتے ہوئے واقعات پرعالمی برادری سے مدد کی اپیل کر دی ہے۔

یمنی آل پارٹیز کانفرنس نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جارح سعودی فورسز کے ہاتھوں انجام پانے والے یہ جنگی جرائم ہر قسم کی انسانی اقدار، معاشرتی آداب اور اسلامی تعلیمات کے خلاف ہیں۔

یمنی آل پارٹیز کانفرنس کیطرف سے نشر ہونے والے مشترکہ بیان میں عالمی برادری، اقوام متحدہ اور پوری دنیا پر موجود انسانی ہمدردی کی این جی اوز سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سعودی جارح فوسز کیطرف سے ان جنگی جرائم، جو ہر قسم کے بین الاقوامی قوانین کے بھی خلاف ہیں، کیخلاف سجنیدہ عملی اقدامات اٹھائیں۔

یاد رہے کہ آل سعود کے آئیڈیل یزید ملعون کے فوجیوں نے بھی مدینہ منورہ پر حملہ کیا تھا جس کے بعد 3000 کے قریم مسلمان خواتین کی عصمت دری کی گئی تھی اور خانہ کعبہ میں یزیدی فوج نے اپنے گھوڑے باندھ دیئے تھے، اس واقعے کو تاریخ میں ’’واقعہ حرّہ‘‘ کے نام سے شیعہ سنی کتابوں میں نقل کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button