مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

سعودی عرب کے وزیر خارجہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان نے سعودی عرب کے وزير خارجہ ابراہیم بن عبدالعزیز العساف کو عہدے سے برطرف کرکے اس کی جگہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو سعودی عرب کا نیا وزیر خارجہ مقرر کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ ابراہیم بن عبدالعزیزالعساف سے ذمہ داریاں واپس لے لی گئی ہیں اور ان کی جگہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو سعودی عرب کا نیا وزیرخارجہ مقرر کردیا گیا ہے۔

سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بدھ کی رات شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے ابراہیم بن عبدالعزیز العساف کو ان کے منصب سے سبکدوش کرکے شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ آل سعود کو نیا وزیر خارجہ مقرر کردیا۔

واضح رہے سبکدوش ہونے والے سابق وزیر خارجہ ابراہیم بن عبدالعزیز العساف نے دسمبر 2018 میں عادل الجبیر کی جگہ لی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button