مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمن کے مختلف رہائشی علاقوں پر سعودی اتحاد کی بمباری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبوں مآرب، البیضا، الجوف اور صعده کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ البیضا کے ناطع علاقے پر 3 بار اور صوبے الجوف کے علاقے خب و الشعف اور الظہرہ پر 4 بار اور شمالی یمن کے صوبے صعدہ کے الظاہر شہر پر 7 مرتبہ گولہ باری کی اور عام شہریوں کو نقصان پہنچایا۔

دریں اثنا سعودی اتحاد نے صوبہ الحدیدہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جنگ بندی کی 204 بار خلاف ورزی کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ 6 برس سے یمن پر سعودی عرب کی جاری وحشیانہ جارحیت میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں عام شہری بے گھر ہوئے ہیں اور یمن کی اسی فیصد بنیادی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔اس جارحیت کے باوجود سعودی اتحاد اب تک یمن میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button