مشرق وسطی

سعودی ولی عہد کا یمن سے شکست کا ملبہ ایران پر ڈالنے کی کوشش

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) محمد بن سلمان نے یمن سے شکست کا ملبہ ایران پر ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے عالمی برادری سے ایران کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کو گذشتہ 4 سال سے یمن کی جانب سے بھرپور مزاحمت کا سامنا ہے۔ امریکہ، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر خلیجی ریاستوں کی مدد کے باوجود یمن سے شکست نے سعودی عرب کی جنگی صلاحیتوں کا بھانڈا پھوڑتے ہوئے اسے دنیا بھر میں رسوا کر دیا ہے۔

اپنی شکست کا ملبہ ایران پر ڈالنے کی کوشش میں محمد بن سلمان نے عالمی برادری سے ایک ایسے اسلامی ملک ایران کے خلاف متحد ہو کر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے جو روز اول سے ان الزامات کی تردید کرتا آ رہا ہے۔

حتی کہ چین اور روس نے بھی سعودی عرب کے ایران پر الزام تراشی کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جامع تحقیقات کے بنا کسی بھی ملک پر الزام لگانا مناسب نہیں۔

اس زمرے میں سب سے مضحکہ خیز امر یہ ہے کہ ان حملوں کی زمہ داری نہ صرف یمن قبول کر چکا ہے بلکہ مستقبل میں مزید حملوں کا عندیہ بھی دے چکا ہے لیکن سعودی عرب کو نہ تو یمن کا بیان قبول ہے اور نہ ہی ایران کی تردید۔ سعودی عرب اور امریکا بضد ہیں کہ ان حملوں میں ایران ہی ملوث ہے۔

محمد بن سلمان نے بیان دیا ہے کہ نہ صرف سعودی عرب بلکہ پورا خطہ اورعالمی امن ایران کی وجہ سے خطرے سے دوچار ہے۔

واضح رہے 14ستمبر کو سعودی عرب میں حکومت کے زیر انتظام چلنے والی دنیا کی سب سے بڑی تیل کمپنی آرامکو کے دو پلانٹس پر ڈرون حملوں ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ یمن نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے اور ایران مسلسل ان الزامات کی تردید کر رہا ہے پھر بھی امریکہ اور سعودی عرب بضد ہیں کہ یہ حملوں میں ایران ملوث ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button